نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ویڈیو سامنے آ گئی

نمرتا کو ویڈیو میں اپنے دوستوں علی شان اور مہران ابڑو کے ہمراہ دیکھا گیا،تینوں دوستوں کے مابین کیا چل رہا تھا؟ تفتیش شروع کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 ستمبر 2019 14:24

نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں نمرتا کو کالج کے آخری روز آڈیٹوریم میں مہران ابڑو اور علی شان کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں دوست کسی موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔پولیس نے ویڈیو میں موجود دونوں لڑکوں کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لڑکوں کے پاس سے نمرتا کا اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو کیس میں مزید ملے گی۔یہ ویڈیو نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ہے اس کے بعد کالج سے تعطیلات ہو گئیں اور اسی دوران نمرتا کی موت واقع ہوئی۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ تینوں کے مابین کچھ چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم معاملے کے اصل حقائق جوڈیشل انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔
جب کہ پولیس نے نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کیا تھا، سب سے زیادہ کالز نوجوان مہران ابڑو کو کی گئی تھیں۔ نمرتا کےدوست مہران ابڑو کو تفتیش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، مہران ابڑو کا بیان قلمدان کر لیا گیا ۔ مہران ابڑو کا کہنا ہے کہ نمرتا سے 4 سال قبل دوستی ہوئی تھی۔

نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کر دیا۔نمرتا کی موت کی اطلاع دوستوں سے ملی۔پولیس نے ایک اور طالب علم کا بیان بھی قلمدان کیا ہے۔پولیس نے نمرتا کے دوست علی شان نامی طلبا کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں طلبا کے بیانات میں تضاد پایا گیا تھا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا نے پہلے علی شان کو شادی کی پیشکش کی،علی شان نے شادی سے انکار کیا تو نمرتا کی دوستی مہران ابڑو نامی نوجوان سے ہوئی۔ جب کہ واقعے کے بعد متعدد والدین نے اپنی بچیوں کو چانڈکا اور ڈینٹل کالج کیمپس سے واپس بلا لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں