نوشہرو فیروز پولیس کی میاں بیوی کے ساتھ بدسلوکی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:59

نوشہرو فیروز پولیس کی میاں بیوی کے ساتھ بدسلوکی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) نوشہرو فیروز پولیس کی قصور سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے پر آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی فوٹیج پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری انکوائری کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شادی شدہ جوڑے کی شکایات کا اذالہ کرکے انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تنگ کرنا، خواتین کو ہراساں کرنا یا دیگر کے خلاف قوانین و اختیارات کے عمل سے پولیس کی نیک نامی متاثر ہوتی ہے، سندھ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں