رینجرز سندھ کی سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

ہفتہ ستمبر 00:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) رینجرز سندھ نے مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابقپاکستان رینجز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن، کورنگی، عوامی کالونی، بغدادی اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان محمد وسیم اعجاز عرف گڈو ملک، حمزہ ادریس، شہزاد عرف فرخ، وسیم، عبدالرحمان عرف حسنین، بلاول اور اویس عرف شینٹو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان ہوائی فائرنگ، خوف و ہراس پھیلانے، ڈکتیوں، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments