میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صفائی مہم پر سندھ حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:44

میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صفائی مہم پر سندھ حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صفائی مہم پر سندھ حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے صفائی مہم میں سندھ حکومت کیساتھ تعاون کریں گے اور اس حوالے سے وزیربلدیات ناصرحسین شاہ سے بھی ان کی بات ہوئی جس میں وزیربلدیات کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے صفائی مہم کے حوالے سے تمام اضلاع کو سندھ حکومت کا ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں