دنیا میں امن کے حوالے سے اسکاوٹس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مشکل حالات میں اسکاوٹس عوام کے ساتھ نظر آتے ہیں ، گورنرسندھ

اسکاوٹس کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور وہ مودی سرکا ر کو کسی طور پر اس کے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سندھ کے اسکاوٹس اپنی پاک افواج کے ساتھ ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران اسماعیل

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:10

دنیا میں امن کے حوالے سے اسکاوٹس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مشکل حالات میں اسکاوٹس عوام کے ساتھ نظر آتے ہیں ، گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) گورنر و چیف اسکاوٹ سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے حوالے سے اسکاوٹس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ مشکل حالات میں اسکاوٹس عوام کے ساتھ نظر آتے ہیں آج امن کے عالمی دن پر اسکاوٹس نے امن واک کرکے مودی سرکار کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسکاوٹس کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور وہ مودی سرکا ر کو کسی طور پر اس کے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سندھ کے اسکاوٹس اپنی پاک افواج کے ساتھ ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ گورنر ہائوس پر سندھ بوائے ا سکاوٹس ایسوسی کی امن واک کے شرکا سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر اسپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادرنے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں عوام کے ساتھ ساتھ اسکاوٹس بھی مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل وہاں کی عوام کی استصواب رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پر صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے گورنر کو اسکارف پہنایا اور بچوں نے گورنر اور اسپیکر آزاد کشمیر کو گلدستہ پیش کیا ۔

اس موقع پرجامعہ کراچی کے کنٹرولر امتحانات محمد ارشد اعظمی ،ڈپٹی کنٹرولر ظفر حسین ، MPAنعیم اعوان، اعزازی خازان حسین مرزا ، پروفیسر معین اظہر صدیقی ، فرقان احمد یوسفی، طاہر شیخ ، حبیب الدین ،ر ضا شیخ، خورشید ر جعفری ، عبد الحئی خان ، صادق جعفری ، محمد جاوید اور دیگر بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں محمد صدیق میمن اسکاوٹ آڈیٹوریم میں ٹیلبوز اور پوسٹر سازی کے مقابلے ہوئے جن میں اسکاوٹس اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واک کے دوران JSٹرسٹ کی جانب سے واک میں سبیل لگائی گئی تھی ۔ ٹیبلوز کے مقابلے میں پرئمیر پبلک اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سینٹ پیٹرز انگلش میڈیم اسکول لانڈھی نے دوسری پوزیشن اور ایس ایم ایس گرامر اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹر سازی کے مقابلے میں راشد منہا س اسکول نے پہلی پوزیشن ، بیکن ہاوس پبلک اسکول نے دوسری اور راشد منہاس اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں