وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پت ضلع کورنگی میں "صاف کراچی مہم "کا آغاز

ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنرز متحرک ،پہلے روز ڈسٹرکٹ کورنگی سے کچروں کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کورنگی میں بھی "صاف کراچی مہم "کا آغاز ہوگیا ،ڈپٹی کمشنر شہر یار گل کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر ز متحرک ہوگئے پہلے روز ضلع کورنگی کے لانڈھی ،کورنگی ،شاہ فیصل اور ملیر کے علاون سے ہزاروں ٹن کچرا ،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اُٹھا کر لینڈ فل؛ سائیڈ پہنچا دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریا رگل نے کہاکہ کچر کے ڈھیروں کو علاقوں سے اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے بعد گلیوں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوامی تعائون کے زریعے اقدامات بروئے کار لائیں گے انہوںنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صاف ستھرا ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی رفیق شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں جاری "صاف کراچی مہم "اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے اپنی نگرانی میں کچروں کے ڈھیروں کو اٹھوایا اس موقع پر عوام نے کچرے کے ڈھیروں کو علاقوں سے ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے اقدامات اور صاف کراچی مہم کا خیر مقدم کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں