وزیر اعلیٰ پہلے اپنی کابینہ سے کچرا صاف کریں، حلیم عادل شیخ

اتوار 22 ستمبر 2019 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت کی صفائی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پہلے اپنی کابینہ سے کچرا صاف کریں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مراد علی شاہ پہلے بلیو ٹوپی پہن کر نکلے تھے اب لال شرٹ پہن کر ڈرامہ کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے مشن کشمیر پر نکلے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پہلے بتائیں کہ گیارہ سال سے کچرا کیوں نہیں اٹھایا ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اس سال ایک لاکھ 35 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹا ہے ،محکمہ صحت میں پچھلے سال 22 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزراء کو بھی کرپٹ قرار دیا اور شرجیل میمن سمیت مرتضی وہاب کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق پیپلزپارٹی نیب سے خوف زدہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں