رواں مالی سال کے 80 روز میں 90 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے

اتوار ستمبر 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) رواں مالی سال کے پہلے 80 روز کے دوران 90 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 80 روز کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، یکم جولائی تا 20 ستمبر تک 90 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے، وفاقی وزارتوں کو 18 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق وفاقی محکموں نے 19 ارب 97 کروڑ ترقیاتی کاموں پرلگائے، ہائر ایجوکیشن کو 4 ارب 61 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔ این ایچ اے نے 23 ارب 58 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments