ْواٹربورڈ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مین ہول سے بڑی تعداد میں بھاری پتھر اور اینٹیںبرآمد کرلیں

واٹربورڈ نے سیوریج لائنیںاورمین ہولز بندکرکے نکاسی آب کا نظام مفلوج کرنے کی ایک اور شرپسندی کا خاتمہ کردیا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ

اتوار 22 ستمبر 2019 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) واٹربورڈ نے نامعلوم ملزمان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنیںاورمین ہولز بندکرکے نکاسی آب کا نظام مفلوج کرنے اور شہر میںنکاسی آب کے مسائل پیدا کرنے کی ایک اور شرپسندی کا خاتمہ کردیا ہے،نیشنل ہائی وے سے متصل ماڈل زون ڈسٹرکٹ کورنگی کے مین ہول سے بڑی تعداد میں بھاری پتھر اور اینٹیںبرآمد کرلی گئی ہیں،واٹربورڈ عملے کی مسلسل چار دن چار راتوں کی محنت رنگ لے آئی ہے ،ایم ڈ ی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان نے کامیاب کارروائی پر عملے کو مبارکباد دی ہے ، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سے متصل ماڈل زون ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے ملیر 15کے قریب واٹربورڈ کے عملے نی4دن اور 4راتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد 24انچ قطر کی ایک ہم سیوریج لائن کے مین ہول سے بڑی تعداد میں بھاری پتھر نکال لیئے، یہ بھاری پتھر اور اینٹیں شرپسندعناصر نے ملیر15کالا بورڈ اور نیشل ہائی وے سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی سیوریج کا نظام مفلوج کرنے کیلئے 24 انچ کی لائن میں پھنسائے تھے اس سبب ملیر سمیت کئی علاقوں میں کچھ عرصہ سے سیوریج مسائل پیدا ہوگئے تھے ،متعدد گٹریں اوورفلو ہونے سے نیشنل ہائی وے سمیت کئی سڑکوں پر واٹربورڈ کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیوریج کا پانی بہہ رہا تھا،اس شرپسندی کے باعث شہریوں کو شدید دشواری وکوفت کا سامنا تھا،ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ان علاقوں میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے واٹربورڈ کے انجینئر ز اور افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں ،واٹربورڈ کاعملہ کئی دنوں سے جینٹنگ ،راڈنگ ،سیورکلینگ سمیت دیگر بھاری مشینوں کی مددسے سیوریج اوورفلوکیلئے کوششیں کررہا تھا گزشتہ 4دن اور4راتوں کی کوششوں کے سبب واٹربورڈ عملے کو اتوار کی صبح کامیابی ملی نیشنل ہائی وے کے قریب واٹربورڈ کی اہم سیوریج لائن کے مین ہول میں پھنسائے گئے بڑی تعداد میں بھاری پتھر اور اینٹیںبرآمد کی گئیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے مسلسل محنت کے بعد کامیابی پر متعلقہ افسران اور عملے کو مبارکباد دی ہے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ان علاقوں کی دیگر مین ہولز کو بھی چیک کریں جبکہ لائنوں کو مکمل صاف کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خصوصاًحالیہ بارشوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کی سیوریج لائنوں اور گٹروں میں شرپسندوں کی جانب سے پھنسائے گئے کپڑے ،تکیہ ،ریتی بھری بوریاں ،اینٹیں،پتھر سمیت دیگر اشیا ء بھی نکال کر واٹربورڈ کے عملے نے سیوریج نظام کو رواںرکھا تھا،واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکڑانجینئر اسداللہ خان نے شہریوں خصوصاً منتخب نمائندوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی شرپسندی کے خلاف نبردآزما واٹربورڈ سے تعاون کریں ، اگر کہیں سیوریج مین ہولز اور نکاسی آب کی لائنوں میں کسی کو واٹربورڈ کا سیوریج نظام مفلوج کرتا دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر واٹر بورڈ کے کمپلین سینٹرکے فون نمبر 021-99245139-40پر دیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں