ڈونکی کنگ اسپین اور کیٹالونیا تک اپنی حکمرانی قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف

اتوار ستمبر 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستانی سینمائوں پر حکمرانی اور گزشتہ ماہ کوریا فتح کرنے والی اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی اینی میٹڈ فلم"دی ڈونکی کنگ"جس کی ہدایات عزیز جندانی نے دی ہیں، اسپین اور کیٹالونیا تک اپنی حکمرانی قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، فلم کو ایک ، دو نہیں بلکہ تین مختلف زبانوں میں ڈبنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اسپانوی ، کیٹالونیا اور باسق زبانوں میں فلم کے مختلف ٹائٹلز"El Rey Burr, El Rei Ruc, AstoErregeaکے ساتھ پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو کہ اسپین میں ریلیز کی جائے گی، فلم کا پریمیئر 4اکتوبر2019کو بارسلونا، میڈرڈ، سیولا اور ملاگا سمیت دیگر شہریوں میں 50سے زائد سینماوں میں ریلیزکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کے ماسٹر مائنڈ اور اور ڈائریکٹر عزیز جندانی کا کہنا ہے کہ ہم پرجوش ہیں کہ ڈونکی کنگ کی عالمی سطح پر ڈسٹری بیوشن کرنے والوں کے ساتھ ساز باز جاری ہے، اور فلم کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی بصیرت پر مبنی ایک اچھی کہانی جغرافیائی حدود اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم ابھی تک ایسا کام نہیں کرسکے ہیں، اسپین سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ہمیں اپنی جدوجہد اسپین تک محدود نہیں کرنی ہے بلکہ اسے مزید آگے لیکر جانا ہے۔

دی ڈونکی کنگ ایک اینی میٹڈ کامیڈی فلم ہے، جسے اکتوبر2018 میں پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم جیو فلمز اورتالیسمان اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیش کش تھی، فلم کی خصوصیات میں جان ریمبو ، اسماعیل تارہ، حنا دلپذیر، غلام محی الدین اور جاوید شیخ کی آوازیں شامل ہیں فلم 25ہفتوں تک سینماوں کی زینت بنی رہی اور 24.75کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments