چوتھی نیشنل جوڈیشل کانفرنس 5اکتوبر کو کراچی میں ہوگی

جسٹس ہیلپ لائن قانون کی بالادستی اور لیگل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جسٹس ہیلپ لائن قانون کی بالادستی اور لیگل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے اس سلسلے میں چوتھی نیشنل جوڈیشل کانفرنس اہم کردار اداکرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری سیداسرار علی ایڈوکیٹ نے شرکاء کو بتایاکہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وفاقی وزیرقانون ،سینیٹر بیرسٹرڈاکٹر فروغ نسیم شرکت کریں گے جبکہ صدارت اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کریں گے ۔سابق جسٹس خواجہ نوید احمد ،جسٹس(ر) قمرالدین بوہرا،سابق جسٹس شہاب سرکی،وفاقی سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن سپریم کورٹ ڈاکٹر رحیم اعوان ،فیڈرل سروسز ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی ،چیئرمین اہیلٹ ٹریبونل سندھ ریونیو بورڈ جسٹس (ر) ندیم اظہر صدیقی،PNSCکے سربراہ لیگل ظفر اللهخان ہائی کورٹ بار کے صدر محمد عاقل ،ایوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورنگزیب خان ،صوبائی سیکریٹری قانون شارق احمد ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو،لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلرجسٹس (ر) رانا محمد شمیم،لمس یونیورسٹی فیکلٹی لاء کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر ظفر کلانوری ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز،سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پاکستان اسٹیڈیز پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیر ،روٹری کلب کے گورنر ڈڈاکٹرفرحان عیسیٰ ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں ادریس اور ممتاز تاجر رہنمائوں کے علاوہ وفاقی صوبائی اداروں کے لیگل ایڈوائزر شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ،پراسیکویٹر جنرل سندھ بھی کانفرنس میں شریک ہونگے ۔چوتھی نیشنل جوڈیشل کانفرنس 5اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سیداسرار علی کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔جبکہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے میڈیا کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ملک کے ممتاز صحافیوں ،کو شامل کیا گیا جبکہ میڈیا کو آرڈ ینیٹر ممتاز مزدور رہنماء سیدذوالفقارشاہ کو مقرر کردیا گیا ہے ۔

یکم اکتوبر کو کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں پریس کا نفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عبدالجبار قریشی کو حکومت پاکستان کے وفاقی محکموں سے رابطوں کے لیے کوآرڈنیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا جوکہ تمام سرکاری نیم سرکاری اداروں سے رابطے کا کام کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں