بس حادثے میں فوجی جوانوں سمیت27 افراد کے جاں بحق ہونے پررابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کا دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار ستمبر 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضلع دیامیر کے علاقے بابو سرٹاپ میں بس کے حادثے میں دس فوجی جوانوں سمیت ستائیس افراد کے جاں بحق ہونے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ دل خراش حادثہ انتہائی تکلیف کا باعث ہے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لوحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے حضور دعا گوہیں کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کو بلند فرمائے اور حادثے میں زخمی ہوجانے والے افراد کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments