کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت آج (پیر) 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت آج (پیر) 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے رواں ہفتے کے لئے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گیس بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گیس کمپنی حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشن تین دن بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشن آج (پیر)، بدھ 25 ستمبر اور جمعہ 27 دسمبر کو 24 ، 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشن کو مزید 48 گھنٹے گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں