جعلی اکائونٹس کیس،وزیراعلی سندھ نے پھر پیشی سے معذرت کر لی

مراد علی شاہ آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ،بذریعہ خط آگاہ کردیاگیا

پیر 23 ستمبر 2019 13:45

جعلی اکائونٹس کیس،وزیراعلی سندھ نے پھر پیشی سے معذرت کر لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) جعلی اکائونٹس کیس میں دوسری طلبی پر بھی وزیراعلی سندھ نے نیب دفترمیں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے،سید مراد علی شاہ کل( منگل)قومی احتساب بیوروکے سامنے پیش نہیں ہوں گے اس ضمن میں نیب کو بذریعہ خط آگاہ کردیاگیاہے۔نیب راولپنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نیب کا نوٹس تاخیر سے ملا24ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے اور مقدمے کا سوالنامہ ارسال کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیموں نے مراد علی شاہ کے خط کے بعد کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیاہے۔اس سے قبل بھی نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو نیب کراچی میں طلب کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلی سندھ پیش نہیں ہوئے تھے۔نیب مراد علی شاہ کے خلاف متعدد مقدمات میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں 24 ستمبر کو سوال و جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔نیب مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کیس، جعلی اکانٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو میں شوگر ملز سے متعلق معاملات میں تفتیش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں