بجلی صارفین کو اربوں روپے کے اضافی بل بھجوانے کاانکشاف

اضافی بل مالی سال 18-2017 میں بھجوائے گئے، بجلی کی 10 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 33 ارب روپے ناجائز وصول کیے، آڈٹ رپورٹ

پیر 23 ستمبر 2019 13:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) ملک میں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک سال میں اربوں روپے کے اضافی بل بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اضافی بل مالی سال 18-2017 میں بھجوائے گئے جس میں بجلی کی 10 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 33 ارب روپے ناجائز وصول کیے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ 13 ارب کی اووربلنگ سکھر ریجن میں ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا کے شہریوں سے بھی 11 ارب روپے کی ناجائز وصولی کی گئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین سے 5 ارب 43 کروڑ کی اووربلنگ کی۔ اسی طرح کیسکو نے 88 کروڑ، فیسکو نے 80 کروڑ اور میپکو نے 35 کروڑ روپے ناجائز حاصل کیے۔اسکے علاوہ حیسکو نے صارفین سے 22 کروڑ اور گیپکو نے ڈیڑھ کروڑ جبکہ آئیسکو نے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں