کراچی کو ایک ماہ میں کلین مائی کراچی مہم کے ذریعے پرانے جمع شدہ کچرے سے نجات دلائیں گے، سید ناصر حسین شاہ

اپنا شہر صاف رکھنے کے لیے صفائی مہم میں عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دیں کچرا پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیر بلدیات سندھ

پیر 23 ستمبر 2019 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو ایک ماہ میں کلین مائی کراچی مہم کے ذریعے پرانے جمع شدہ کچرے سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ کی ہدایت و رہنمائی مین تمام متعلقہ ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ کراچی شہر سے کچرا اٹھاکر لینڈفل سائیٹ تک پہنچانے کے اقدامات کی نگرانی کے سلسلے میں فیلڈ میں موجود ہیں، جبکہ صوبائی وزرا بھی اپنے اپنے تفویض کردہ ڈسٹرکٹ میں صفائی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ و دیگر افسران سے مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ صفائی کی کوئی بھی مہم عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی لہذہ اپنا شہر صاف رکھنے کے لیے صفائی مہم میں عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دیں اور صفائی مہم میں مصروف اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہر میں کچرا سڑکوں پر پھیکنے یا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لئے کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے شہری کچرا سڑکوں یا گلیوں میں نہ پھنکیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ مہم کے دوران میڈیا کے مثبت رول کی تعریف کرتیہیں۔ میڈیا جہاں کوتاہیوں کی نشاندہی کرے وہاں پر حکومت کی جانب سے جاری صفائی مہم اور کچرا اٹھانے کے عمل کو بھی عوام کو دکھائے۔

اس موقع پر سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے بتایا کہ 21 ستمبر سے جاری صفائی مہم میں 600 سے زائد ٹریکٹرز، ڈمپرز اور متبادل سمیت دیگر مشینرز استعمال کی جارہی ہیں جبکہ 400 سے زائد ورکرز شہر میں جاری صفائی مہم میں مصروف ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر کام کو سب ڈویزن کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام سب ڈویزن میں ٹریکٹرز، ٹرالرز، لوڈر، شاولز سمیت دیگر متعلقہ مشینریز اور ضروریات کا سامان فراہم کردیا گیا ہے جبکہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

وزیر بلدیات، سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ صفائی مہم کے دوران شہر سے اٹھائے جانے والے کچرے کو عارضی جی ٹی ایس کے ساتھ ساتھ فوری طور پر لینڈفل سائیٹس پر پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں