وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں 30روزہ صفائی مہم کی نگرانی کیلئے 18 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی

پیر 23 ستمبر 2019 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی میں 30روزہ صفائی مہم کی نگرانی کیلئے 18 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ، کابینہ ارکان پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی صفائی مہم کی نگرانی کرے گی۔

(جاری ہے)

ضلع جنوبی میں مرتضیٰ وہاب، اویس قادر شاہ اور ریاض احمدپرمشتمل ٹیم ہوگی جبکہ اعجاز جکھرانی، شہلارضا،راشد ربانی کو ضلع وسطی میں صفائی مہم کا نگراں بنا دیا گیا۔ شرقی ضلع میں اسماعیل راہو، فراز ڈیرو اور قاسم نوید کو مہم کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اور مکیش کمار ،امتیازشیخ کو کورنگی ضلع صاف کرانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ وزیر ثقافت سردار شاہ ،وزیر پبلک ہیلتھ شبیربجارانی ضلع غربی میں نگرانی کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں