مولانا فضل الرحمان دھرنے سے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، حکومت دباؤ میں نہیں آئی گی، نصرت واحد

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ مدارس میں اصلاحات علماء کرام کے اعتماد سے لے کر آئیں گے۔ دھرنے اور آزادی مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نصرت واحد نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مدارس کے طلباء کو مبینہ طور پر اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اس وقت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فکر مند ہے لیکن مولانا فضل الرحمان ملک میں انتشار پھلانا چاہتے ہیں۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری اندرون خانہ مولانا فضل الرحمان کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کسی بھی دبائو میں نہیں آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں