اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ملک بھر میں دھرنے ہونگے اوردھرنے کے اخراجات ہر کارکن خود برداشت کرے گا، مولانا راشد محمود سومرو

تمام ادارے ہمارے اورہم اداروں میں سے ہیں، ادارے اگر فریق بنے تو بنگلادیش جیسے سانحات جنم لیتے ہیں، میڈیا کنونشن سے خطاب

اتوار اکتوبر 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام(ف) سندھ کے جنرل سیکر یٹری مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ملک بھر میں دھرنے ہونگے اوردھرنے کے اخراجات ہر کارکن خود برداشت کرے گا۔ وہ اتوار کو مقامی ہال میں جمعیت سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ مولاناراشد محمود سومرو نے کہاکہ تمام ادارے ہمارے اورہم اداروں میں سے ہیں، ادارے اگر فریق بنے تو بنگلادیش جیسے سانحات جنم لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کی قیادت چاہتی مولانا فضل الرحمان انکی قیادت کریںاور ہم کوشش کریں گے وہ سکھر سے مارچ کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اسلام آباد جانا ہے ہمیں روکا گیا یا قیادت کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں دھرنے ہونگے اب حکومت کو سوچنا ہوگا کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا راشد محمود سومرو نے کہاکہ مارچ اور دھرنے میں شریک ہر کارکن اپنے خرچے پر شرکت کررہا ہے ،کوشش ہے سندھ سے چار لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد پہنچیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments