ریلیز سے قبل فلم’ ’زندگی تماشا‘‘ عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

’’کم جیسوئک‘‘ بوسان فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے جو ہر سال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے

پیر 14 اکتوبر 2019 11:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فیچر فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے لیکن اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی حساس اور اہم موضوع کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں عندیہ دیا گیا تھا کہ فلم میں مذہب اور سیاست کا لبادہ اوڑھے لوگ کس طرح اپنا مقاصد حاصل کرنے والے افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں کچھ کرداروں کو بظاہر اچھے مگر چھپے ہوئے خراب کرداروں میں بھی دکھایا گیا تھا۔ٹریلر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فلم کو رواں ماہ 2 اکتوبر سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں فلم ساز سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کی فلم کو بوسان فلم فیسٹیول میں ’کم جیسوئک‘ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔’کم جیسوئک‘ بوسان فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے جو ہر سال کسی ایک فلم کو دیا جاتا ہے۔اور اب یہی ایوارڈ پاکستانی اور بھارتی فلموں کو مشترکہ طور پر دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں