کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگنے سے جواں سال لڑکی جان کی بازی ہار گئی، واقعے پر مشعل علاقہ مکینوں کا ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ

پیر 14 اکتوبر 2019 15:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگنے سے جواں سال لڑکی جان کی بازی ہار گئی ، واقعے پر مشعل علاقہ مکینوں نے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کیعلاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب ڈاکٹر کی غفلت نے بچی کی جان لے لی، 13 سالہ کانتہ بخار میں مبتلا تھی ہفتے کے روز لیاقت اباد میں گھر کے قریب ہی کلینک پر لیجایا گیا لیکن شاید مسیحا ہی موت کا سبب بن گیا۔

(جاری ہے)

عرفان نامی ڈاکٹرنے بچی کو انجکشن لگایا، جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ نیلا ہوگیا، لڑکی کے بھائی کے مطابق ڈاکٹروں نے ہاتھ کاٹنے کا مشورہ دیاتھا لیکن انفیکشن اس قدرشدیدتھا کہ بہن چوبیس گھنٹے کے دوران ہی دم توڑگئی۔کانتہ کے ورثا الزام لگایاکہ ڈاکٹر نے انجکشن لگایا جو جان لیوا ثابت ہوا، کانتہ کی موت پر مشتعل علاقہ مکینوں نے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے جبکہ شدت غم سے نڈھال کانتہ کا والد بھی فالج میں مبتلا ہے۔پولیس کے مطابق مکینوں کی شکایات اور اپنی تحقیقات کے بعد قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور ضرورت ہوئی تو ڈاکٹر کو گرفتار بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں