امریکی ریاست جارجیا میں منعقدہ 3 روزہ ’’ہیومین رائٹس فلم فیسٹیول‘‘ میں عافیہ فائونڈیشن کے رکن امریکی شہری موری سلاخن نے ڈاکٹر عافیہ کی نمائندگی کی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:29

امریکی ریاست جارجیا میں منعقدہ 3 روزہ ’’ہیومین رائٹس فلم فیسٹیول‘‘ میں عافیہ فائونڈیشن کے رکن امریکی شہری موری سلاخن نے ڈاکٹر عافیہ کی نمائندگی کی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید تنہائی سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے دنیا بھر کے انسانیت اور انصاف کے علمبردار جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں گذشتہ روز ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے امریکہ میں قائم عافیہ فائونڈیشن (The Aafia Foudation) بورڈ آف ڈائریکٹر کے سرگرم رکن الحاج موری سلاخن نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں سیاسی قیدیوں کی رہائی و حقوق کیلئے منعقدہ فلم فیسٹیول میں ڈاکٹر عافیہ کی نمائندگی کی۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اٹلانٹا، جارجیا میں دنیا بھر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی و حقوق، معاشرتی انصاف، شہری و انسانی حقوق اورانصاف و ناانصافی کیلئے مورہائوس کالج کے زیراہتمام 3 روزہ ’’ ہیومین رائٹس فلم فیسٹیول ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قیام پذیرانسانی حقوق کے علمبردار،قانون دان، شاعر اور مصنف الحاج موری سلاخن نے ڈاکٹر عافیہ سمیت سیاسی قیدیوں کی نمائندگی کی۔

اس فلم فیسٹیول کے انعقاد کے سہ رخی مقاصد متعین کئے گئے تھے۔ امریکہ میں قومی اور عالمی سطح پر معاشرتی انصاف کے امور کے بارے میں شعور، آگاہی اوربیداری پیدا کرنا، شہری اور انسانی حقوق ، انصاف اور ناانصافی کے بارے میں ڈائیلاگ کے ذریعے معاشرتی تبدیلی کے لئے جدید اور تخلیق کے نئے اندازمیں تحریک پیدا کرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں