کراچی،گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اسکول میں آر او پلانٹ کا افتتاح

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اسکول میں آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حامد اسمعیل فائونڈیشن نے کراچی میں پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عزم کیا ہے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے شہر کے گنجان آباد علاقے شانتی نگر میں دو واٹر ٹریٹمنٹ یونٹس ، ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹس نصب کئے ہیں۔

اب انہوں نے ایک اور آر او پلانٹ شانتی نگر کراچی میںگورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اسکول میں نصب کیا ہے۔ حامد اسمعیل فائونڈیشن نے شانتی نگر میں دوسرے آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ ایک انسان دوست ادارہ جو مقامی آبادیوں کی بہتری کے لئے مثبت تبدیلی لانے میں اورلوگوں کے لئے زندگی کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کے لئے پیش قدم رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ،بانی حامد اسمعیل نے کہا کہ یہ بات بہت دل سوز ہے کہ شہر کے ان حصوں میںلوگ آج بھی بنیادی ضروریات جیسے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ پانی کی شدید قلت سے متاثر ملک ہونے کے ناطے ہمارا فوری مشن ہمارے لوگوں کوبنیادی بچائو کی ضروریات کی فراہمی ہونا چاہئیے۔ غیر منافع بخش ادارے نے شانتی نگر میں حامد اسمعیل اسٹریٹ کا بھی افتتاح کیا جہاں انہوں نے صفائی کے کام کئے، نئی لائٹس نصب کیںاورگھروں کو رنگ کیا اور سڑک کو رہنے کے مطابق بنایا۔ تقریب میں طلبہء کو تحائف اور اسکول یونیفارمز بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں