پی آئی اے، کوالالمپور کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) نے کوالالمپور کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلی پرواز PK894 تین سو سے زائد مسافروں کولے کر پیر کو اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے کوالالمپور کے ہفتہ وار دو پروازیں بروز سوموار اور جمعہ کو روانہ ہوں گی۔

کوالالمپور کے لئے 8 ماہ کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازیں معطل کی گئی تھیں۔ پروازوں کے دوبارہ شروع کرنے پر کاروباری حلقوں اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ کاروباری ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پی آئی اے کے متعلقہ شعبہ جات کو مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کو یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں