ذاکر بابو کھتری میموریل ٹی20 چیمپیئنز لیگ، پی آئی بی الیون نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:08

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پی آئی بی الیون نے مضبوط حریف الیون لائنز کو 29 رنزسے حیران کن شکست دے دی۔ محمد ذاکر بابو کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ ٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء کے 13ویں روز راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ پر پی آئی بی الیون نے مضبوط حریف الیون لائنز کو 29 رنز سے حیران کن شکست سے دوچار کرکے ایونٹ کے سیمی فائینل میں اپنی سیٹ کنفرم کرلی جبکہ دوسری جانب الیون اے لائنز نے ناکامی کے باوجود ٹاپ فور میں رسائی حاصل کرلی۔

پی آئی بی الیون نے اپنے ابتدائی دونوں لیگ میچوں میں شکست کے بعد اگلے تینوں میچوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کرکے سیمی فائنل میں رسائی کو ممکن بنایا جبکہ الیون اے لائنز کو اپنے ابتدائی اور لیگ کے آخری میچ میں شکست ہوگئی اور بقیہ 3 میچوں میں کامیابی مقدر بنی۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے اہم ترین لیگ میچ میں پی آئی بی ایون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

آل رائو نڈر شعیب سونیجا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز کی ذمدارانہ اننگ میں 19 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 خوبصورت چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، اویس جمالی نے 30 گیندوں پر 23 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹسمین صابر شاکر نے 22 گیندوں پر 19 رنز بنائے، محمد اویس نے 8 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے جارحانہ 15 رنز ناٹ آئوٹ سکور کیا۔

الیاس منیم نی19، سمیر نی29 اور رضا نے 35 رنز کے عوض دو2 وکٹیں لیں۔جوابی بیٹنگ میں الیون اے لائنز کی ٹیم پی آئی بی الیون کے بولروں کی عمدہ اور نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹیں گنواں کر 125رنز تک ہی محدود رہی۔ ذیشان احمدن نے 22 رنزسمیر نے 21 رنز اور الیاس نے 17رنز ناٹ آئو ٹ بنائے۔ لیگ اسپنر محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ شعیب سونیجامحمد اویس اور اویس جمالی نے دو 2 بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں