شہریوں کو خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وسائل میں رہتے ہوئے مسائل حل کر رہے ہیں، چئیرمین شرقی معید انور

پیر 14 اکتوبر 2019 19:08

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو کم ازکم اتنا ہونا چاہیئے کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں دشوراری نہ ہو اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈی ایم سیز کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، چہلم حضرت امام حسین رضی اللّہ تعالٰی عنہ کے حوالے سے بلدیاتی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ مسائل دور کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 19 پی آئی بی کالونی میں سڑکوں کی استرکاری اور پیچ ورک کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللّہ تعالٰی عنہ کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں محدود وسائل کے باوجود مسلسل بہتری آرہی ہے، سیوریج مسائل ترقیاتی کاموں کے درمیان آڑے آتے ہیں لیکن اس کو بھی حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکس ای این بی اینڈ آر توقیر عباس و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں