سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ کی کراچی میں متعددکارروائیاں، غیر قانونی تعمیرات منہدم و سربمہر

پیر 14 اکتوبر 2019 19:08

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہر کردیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) کے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہر کردیا۔

ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے صدر ٹائون کے علاقہ آرٹلری میدان میں پلاٹ نمبر 5/2کے گرائونڈ فلور پر پارٹیشن دیواروں اور پلاٹ نمبر 51پر دکانوں کے رولنگ شٹرز کو ہٹاتے ہوئے دیواروں کو منہدم کردیا جبکہ صدر بازار میں پلاٹ نمبر 6/2,SB-01پر غیر قانونی دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 43-K، بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی تعمیرات کو مکمل منہدم کردیا، پلاٹ نمبر 28 پنجاب ٹائون GRE پر پانچویں منزل کے آرسی سی کالمز اور چھت کیلئے نصب شیٹرنگ کو منہدم اور پلاٹ نمبر A-102پارسی کالونی پر پانچویں منزل کی تعمیرات کی سر بمہر کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواخ کی ایک ٹیم نے نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر COMM-5پاپوش نگر پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آر سی سی چھت، پلاٹ نمبر A-434، بلاک ’’ایل‘‘ پردوسری منزل کی دیواروں اور تعمیراتی شیٹرنگ اور پلاٹ نمبر C1-69 بلاک ’’D‘‘ کی دائیں جانب پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر دیواروں کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر A-56 بلاک ’’ایل‘‘ پر تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر بنیادی تعمیرات کو سر بمہر کردیا گیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کاروائی میں لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 329، عثمانیہ سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آر سی سی چھت اور تیسری منزل کی شیٹرنگ، نیوکراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر B-308سیکٹر 11-Aپر دوسری منزل کی آر سی سی گالہ اور پارٹیشن دیواروں اور گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر R-1558بلاک 14ایف سی ایریا تیسری منزل کی دیوروں اور آر سی سی کا لمز جبکہ سائیٹ ٹائون میں پلاٹ نمبر C-25، الواجد ٹائون اورنگی پر غیر قانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں اور رولنگ شٹرز کو منہدم کردیا گیا۔

مذکورہ بالا انہدامی کاروائی علاقہ کے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس میں ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں