بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا وفد سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کرے گا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کا وفد صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کی سربراہی میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اورصوبے کے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مورخہ 17اکتوبر بروز جمعرات سیکریٹری بلدیات سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت اور بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین (سی بی ای) حیدرآباد کے صدر غلام محمد قریشی بھی شریک ہونگے ۔اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات کو ملاقات کے لیے عرضداشت روانہ کردی گئی ۔صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین کے ریرنیہ مسائل کے حل کے لیے عنقریب فیڈریشن کا وفد صوبائی چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل وفد سیدذوالفقارشاہ اور اکرم راجپوت کی سربراہی میں وزیربلدیات سیدناصر حسین شاہ سے ملاقات کرے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں