کراچی،پاکستان رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 15ملزمان کو گرفتار

پیر 14 اکتوبر 2019 19:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورنگی، کھارادر، محمود آباد، مٹھادر، بغدادی اور عوامی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی12ملزمان مقبول، محمد اشرف، محمد آصف، محمد سجاد عرف سجو، شیر علی، شیر جہان عرف ساجن، محمد آصف عرف آفاق کالا، یحیی خان، فرقان قریشی، احمد نواز، ریحان عرف پیٹل اورعدنان نظیر عدی کو گرفتار کرلیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اسی طرح کلاکوٹ اور فیروز آبادکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان انیس، شاہد حسین اور قمر سعید کو گرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں