اچی صفائی مہم ضلع وسطی کے نگران راشد حسین ربانی کا ضلع وسطی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ نارتھ کراچی اور ملحقہ علاقوں کا اچانک دورہ

انڈسٹریل ایریا اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال دیکھ کر برہمی کا اظہار

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

ئ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اورکراچی صفائی مہم ضلع وسطی کے نگران راشد حسین ربانی کا ضلع وسطی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ نارتھ کراچی اور ملحقہ علاقوں کا اچانک دورہ۔ راشد ربانی نے اللّٰہ والی چورنگی , ، اجمیر نگری، یو سی 4, یو سی 5 نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنر عمران راجپوت, پیپلز پارٹی کے ذمہ داران ظفر صدیقی، دل محمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انڈسٹریل ایریا اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال دیکھ کر راشد ربانی نے برہمی کا اظہارکیا۔ راشد حسین ربانی نے نارتھ کراچی اللّٰہ والی چورنگی پر کچرے کے ڈھیر کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر روڈ سے کچرا صاف کرنے اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیر کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقے کی عوام اور تاجروں سے بات چیت کرتے ہوے راشد حسین ربانی نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انتظامی امور میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کر یں گے۔ آج جن علاقوں میں کچرے کی نشان دہی ہوی ہے وہاں صفائی کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں ہم جلد اس علاقے کا دوبارہ دورہ کرینگے اور دیکھں گے احکامات پر کتنا عمل ہوا۔ جب تک کراچی شہر کو صاف نہیں کرلیتے سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں