شہر کراچی میں 16 اکتوبر کو 16 گھنٹے کیلئے پانی کی فراہمی جزوی طور پر بند رہے گی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) کراچی میں فراہمی آب کی بہتری کیلئے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کئے جانے والے امور کی انجام دہی کی وجہ سے 16اکتوبرکو 16گھنٹے کیلئے پانی کی فراہمی جزوی طور پر بند رہے گی۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واٹربورڈ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے، اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیئے جائیں گے جس کی وجہ سے (کل) بدھ کو صبح 11بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر 8پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیںگے ،کام کے دوران کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی۔

واٹربورڈ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے پیش نظر وقت مقررہ سے قبل کام کی تکمیل کی کوشش کرے گا۔ ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں