انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو حتمی نوٹس جاری
نوٹس سندھ اسمبلی نشست پی ایس 11کی انتخابی مہم میں حصہ لینے اور ریلی نکالنے پر جاری کیئے گئے
میاں محمد ندیم منگل 15 اکتوبر 2019 11:05
(جاری ہے)
نوٹس حلقہ پی ایس 11 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیا گیا‘ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے کہا کہ نوٹس کا جواب کل داخل کروانا تھا، نہ کروانے پر حتمی نوٹس نکالا گیا ہے اور اگر آج نوٹس کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی.
انتخابی ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تھا لاڑکانہ کے عوام تیر کے ساتھ ہیں، 17 اکتوبر کو تیر پر ٹھپا لگا کر وفاق کو جواب دیں، ایک سال سے عوام کی لڑائی اسمبلی میں لڑ رہا ہوں، میں نے حکومت کو گھر بھیجنا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں. انہوں نے کہا تھا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل اور عوام کے حقوق کو سلب کرلیتی ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں. انہوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 1973 کے آئین اور 18ویں ترمیم کے لیے قربانیاں دیں، ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، حکومت نے مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کر دیا، عوام دشمن بجٹ سے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے لیکن حکومت عوام کے ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی، نوجوانوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، ہمیں اپنے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے. ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو ان کے حقوق سلب ہوتے رہیں گے، ہمیں مل کر پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا اور عوامی حکومت بنانی ہے.متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم