پولیس کی وردی فرعونیت کی نہیں،خدمت کی نشانی ہے، شہریوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور خوش اخلاقی سے بات کریں، آفتاب پٹھان

شہید بینظیربھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں 45اور46 بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ،پاس آئوٹ ہونے والے 1528اہلکاروں میں 143خواتین اہلکار شامل

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کراچی کے شہید بینظیربھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں منگل کو45اور46 بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی ۔پاس آئوٹ ہونے والے 1528 اہلکاروں میں 143 خواتین اہلکار شامل ہیں۔پاس آئوٹ ہونے والے اہلکاروں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے پریڈ کا معائنہ کیا، پولیس کے دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ و ٹریننگ سندھ آفتاب پٹھان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے پاس آئوٹ اہلکاروں کومبارک باد دیتا ہوں۔ ان اہلکاروں نی3 ماہ آرمی ،3 ماہ قانون اور 3 ماہ کمانڈو تربیت حاصل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس کے جوان پرعزم ہیں اور اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحتیوں کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پرخرچ کریں گے،پولیس کی وردی فرعونیت کی نہیں بلکہ خدمت کی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کی 90 فیصد تعداد سپاہیوں اور کانسٹیبل کی ہے،پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ شہریوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور خوش اخلاقی سے بات کریں۔آفتاب پٹھان نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،کسی کی عزت کے ساتھ نہیں کھلیں،خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ رزق حلال تھوڑا ہو لیکن اس میں برکت ہوتی ہے،حرام رزق میں برکت نہیں ہوتی، جوان حرام رزق سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں