گٹکا مین پوری کے خلاف کریک ڈائون خوش آئند ہے،حافظ احمد علی

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام(س)کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں گٹکا مین پوری کے خلاف کریک ڈائون پر عدلیہ حکومت سندھ اور کراچی پولیس چیف کے احسان مند ہیں گٹکا مافیا نے نوجوانوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گٹکا منہ کینسر کا باعث بن رہا ہے نوجوانوں کو غلط راہ پر لگانے اور ان میں گٹکا مین پوری جیم اور دیگر نشا اور چیزوں کا فروغ باعث شرمناک ہے،گٹکا فروخت کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے اور ان کی جائدادیں ضبط کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث نوجوان اکثر بیشتر گٹکے کہ نشہ میں ملوث ہوتے ہیں اور اپنا نشہ پورا کرنے کے لئے چھوٹی چھوٹی وارداتیں کرتے ہیں اس کے بعد بڑی وارداتوں میں ملوث ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حافظ احمدعلی نے کہاکہ گٹکا کھانے والے افراد جو منہ کے کینسرمیں مبتلاء ہیں ان کو علاج کی سہولیت فراہم کی جائیں اور سرکاری سطح پر ان کا مکمل علاج کیا جائے ۔

اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکرٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلیٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکرٹری علامہ مولاناحماد مدنی،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمد نقشبندی ،مفتی ظل الرحمن ،قاری عبدالوہاب انقلابی ،قاری سیف الرحمن ،مولانا عبدالسلام شامزئی اور دیگر رہنمائوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں