جماعت اسلامی ضلع غربی کا احتجاج رنگ لانے لگا،واٹر بورڈ کی جانب سے کینال کی صفائی کے لئے ہیوی مشینری نے کام شروع کردیا

کینال کی صفائی سے ضلع غربی کو واٹر سپلائی میں 20سے 40 ایم جی ڈی پانی کا ضافہ ممکن ہوگا،تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،محمد اسحاق خان

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی ضلع غربی کا احتجاج رنگ لانے لگا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی اسدللہ خان کے ساتھ ملاقات میںپیش کئے گئے چھے مطالبات میں سے پہلے مطالبے پر کام شروع ۔واٹر بورڈ کی جانب سے کینال کی صفائی کے لئے ہیوی مشینری نے کام شروع کردیا۔کینال کی صفائی سے ضلع غربی کو واٹر سپلائی میں 20سے 40 ایم جی ڈی پانی کا ضافہ ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی غربی محمد اسحاق خان نے واٹر بورڈ کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ جلد از جلد مزید پانچ مطالبات پر عملد درآمد کو یقینی بنائے ۔جماعت اسلامی ضلع غربی مطالبات کی منظوری کے علاوہ کسی بھی صورت احتجاج کی کال واپس نہیں لے گی۔پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔مزید براں واٹر بورڈ کے خلاف احتجا ج کا لائحہ عمل طے کرنے کا لئے پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی کا اہم اجلاس آج امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحاق خان کی قیادت میں دفتر ضلع غربی میں ہوگا۔اجلاس میں پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت شرکت کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں