سندھ حکومت کا بلدیاتی کونسلز کو 10 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کراچی میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سندھ حکومت نے بلدیاتی کونسلز کو 10 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت بلدیاتی کونسلز کو 10 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دے گی، فنڈز سے ڈی ایم سیز کی کچرہ اٹھانے والی گاڑیوں اور مشینری کی مرمت ہوگی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کی گاڑیاں اور مشینری کئی سال سے خراب تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سی سینٹرل کو 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔ڈسڑکٹ کونسل کراچی کو 80 لاکھ روپے کے خصوصی فنڈ دیئے جائینگے، میونسپل کارپوریشن کورنگی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، بلدیہ غربی کو کچرہ اٹھانے و الی گاڑیوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے، تمام ضلعی کونسلز کو 20، 20 لاکھ کی خصوصی گرانٹ بھی دینے کا فیصلہ ہوا، ڈی ایم سیز کی گاڑیوں کی مرمت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں