مرید عباس قتل کیس ،عدالت نے ملزم عادل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئی23 اکتوبرتک ضمنی چالان طلب کرلیا

منگل 15 اکتوبر 2019 17:20

مرید عباس قتل کیس ،عدالت نے ملزم عادل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئی23 اکتوبرتک ضمنی چالان طلب کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) مقامی عدالت نے اینکر مدید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں ملزم عادل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے 23 اکتوبر کو ملزم کیخلاف ضمنی چالان طلب کرلیا۔کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے ملزم عادل زمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے عاطف زمان کے شریک ملزم عادل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 23 اکتوبر کو ملزم کیخلاف ضمنی چالان طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم عادل زمان کیخلاف درج نئے مقدمے سے متعلق بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان کے مطابق عادل زمان کیخلاف کل 25 آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا ہے۔

ملزم نے وہ پسٹل بھی برآمد کرایا ہے جس سے عاطف زمان نے فائرنگ کرکہ مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ واقعے والے روز عاطف زمان نے پسٹل منگوائی تھی۔ جس پسٹل سے فائرنگ کی گئی وہ عادل زمان کے نام پر ہے۔ بعد میں ملزم عاطف زمان نے اس پسٹل سے خود کشی کی کوشش کی۔ اس نئے مقدمے سے ملزم کیخلاف قتل کیس اور مظبوط ہوگیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں