حکومت آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لییاستعمال کررہی ہے، بلاول بھٹو زر داری

کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید آصف زرداری طبی سہولیات کے منتظر ہیں، آصف زرداری کو فریج تک مہیا نہیں کیا گیا ، چیئر مین پیپلز پارٹی

منگل 15 اکتوبر 2019 17:25

حکومت آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لییاستعمال کررہی ہے، بلاول بھٹو زر داری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لییاستعمال کررہی ہے۔ منگل کو آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں، جن میں آصف زرداری کوجیل میں طبی سہولیات اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید آصف زرداری طبی سہولیات کے منتظر ہیں، آصف زرداری کو فریج تک مہیا نہیں کیا گیا تاکہ وہ اپنی انسولین اور دیگردوائیں رکھ سکیں،آصف زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے محروم کیا جارہا ہے، ریاست میرے والد کی صحت کو پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لییاستعمال کررہی ہے،اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں