گو رنر ہا ئو س کراچی میں سا تو یں ضمنی اچیو منٹ ایوارڈز کا انعقاد

عمران اسماعیل کی بحیثیت مہمان خصو صی شر کت،11شر کا ء کو صحت ، ایکسپورٹ ما رکیٹنگ ، دواسازی، CSR، سما جی بہبو د اور تعمیرات سمیت مختلف شعبو ں میں ایف پی سی سی آئی اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 19:36

گو رنر ہا ئو س کراچی میں  سا تو یں ضمنی اچیو منٹ ایوارڈز کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی نے آج گو رنر ہا ئو س کراچی میں سا تو یں ضمنی اچیو منٹ ایوارڈز کا انعقاد کروایا جس میں گو رنر سند ھ عمران اسماعیل نے بحیثیت مہمان خصو صی شر کت کی ۔ اچیو منٹ ایوارڈ کی تقریب میں 11شر کا ء کو صحت ، ایکسپورٹ ما رکیٹنگ ، دواسازی، CSR، سما جی بہبو د اور تعمیرات سمیت مختلف شعبو ں میں ایف پی سی سی آئی اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران گو رنر سند ھ عمران اسما عیل ایف پی سی سی آئی کے زیر سا یہ تا جر برادری کی خدمات کو سراہا ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ کے کر م سے پاکستان FATF سے بہت جلد نکل آئے گا اور اب تر قی اور خو شحالی کی راہ پر گا مز ن ہے اور آنے والے وقتو ں میں ہم معا شی مسائل پر بھی قا بو پا لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تا جر برادری کو یقین دلا یا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ تا جر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کر یں گے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کا مستقبل برآمدات کو فروغ دینے سے ہے اور مثبت نتا ئج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جیسا کہ تجا رتی و ما لیاتی خسارے میں کمی ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔اس سے پہلے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکزی نے اپنے استقبا لیہ خطا ب میں ایف پی سی سی آئی اچیو منٹ ایوارڈز کے نما یا ں خد وخال اور ایف پی سی سی آئی کا تجا رت ، صنعتکا ری اور سر مایہ کاری کے فروغ میں کردارسے آگا ہ کیا ۔

صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزی نے نئی مصنوعات کی development، جدت ، ایجاداور مسابقت کوبڑھا نے پر زور دیا۔ تقریب سے ایف پی سی سی آئی کی ایوارڈکمیٹی کے چیئر مین خالد تواب اور بز نس کمیو نٹی کے لیڈ ر ایس ایم منیر نے بھی خطاب کیا اور معاشی و اقتصادی امو ر اور تا جر برادری کو در پیش چیلنجز سے آگاہ کیا ۔ آخر میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر مرزااختیار بیگ نے حاضر ین اور ایوارڈونر ز کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں