کراچی،ینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس میں نئی پیشرفت

مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

منگل 15 اکتوبر 2019 21:51

کراچی،ینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس میں نئی پیشرفت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس میں نئی پیشرفت، پولیس نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم عادل زمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جس پستول سے مرید عباس اور اس کے دوست حضر حیات کو قتل کیا گیا وہ پستول عادل زمان کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ ملزم عادل زمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وقوع کے روز عاطف زمان نے اس سے پستول منگوائی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نئے انکشاف کے بعد عادل زمان کے خلاف پچیس آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہیواضح رہے کہ عادل زمان پہلے ہی مرید عباس قتل کیس میں پولیس کی زیرحراست ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں