مصطفی کمال نے آرمی چیف سے کراچی کے مسائل حل کرانے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی

منگل 15 اکتوبر 2019 21:54

مصطفی کمال نے آرمی چیف سے کراچی کے مسائل حل کرانے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے آرمی چیف سے کراچی کے مسائل حل کرانے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی،کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کراچی کو برباد ہونے سے بچائیں اور ثالث کا کردار ادا کریں ،سٹی گورنمنٹ، وفاقی حکومت کے بعد صوبائی حکومت کی صفائی مہم بھی ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں تیسری صفائی مہم جاری ہے لیکن صفائی نظر نہیں آرہی مہم سے نہیں نظام سے کراچی صاف ہوگا۔آرمی چیف کے علاوہ کوئی بھی اس شہر کا حل پیش نہیں کر سکتا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ بند ہوئی تولوگ ڈینگی اور کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں۔ کے فور پر 20 ارب سے زائد پیسہ لگانے کے بعد نیسپاک کی رپورٹ آئی ہے کہ کے فور کا روٹ صحیح نہیں ہے، یہ کراچی نہیں بلکہ ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں