ایف بی آر کا دوسرے سہ ماہی کا 12کھرب95ارب روپے کا ہدف مقرر

منگل 15 اکتوبر 2019 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پہلی سہ ماہی کے دوران 100 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کے بعد ایف بی آر نے دوسری سہ ماہی کیلئی12 کھرب 95ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا۔ صرف اکتوبر میں 376ارب روپے ٹیکس جمع کیاجائیگا۔پہلی سہ ماہی کے دوران سو ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کے بعد دوسری سہ ماہی کیلئی12کھرب 95 ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

جولائی تاستمبرتقریبا960ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیاجبکہ اکتوبرسیدسمبر تک 12کھرب95ارب روپے ٹیکس جمع کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔انکم ٹیکس کی مد میں 491 ارب 87 کروڑ، 499 ارب 89 کروڑ روپے سیلز ٹیکس،84 ارب 43 کروڑ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 219 ارب 80 کروڑ روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع کئے جائیں گے۔صرف اکتوبر کے دوران 131 ارب 33 کروڑ کا انکم ٹیکس 149ارب 58 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس،25 ارب 12 کروڑ روپے کی فیڈڑل ایکسائز ڈیوٹی اور70 ارب 10کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں