سندھ حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پر کہیں پچھتانا نہ پڑجائے، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ زرداری اور فریال کی رہائی مارچ ہے، حلیم عادل شیخ

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:04

سندھ حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پر کہیں پچھتانا نہ پڑجائے، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ زرداری اور فریال کی رہائی مارچ ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پر کہیں پچھتانا نہ پڑجائے، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ زرداری اور فریال کی رہائی کے لئے ہونے والا مارچ ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لشکر کشی ہورہی ہے عاقبت نااندیش سیاستداں بلاوجہ لوگوں کو اکساکر لشکر بنارہے ہیں،پیپلزپارٹی سوچ لے کہ پاکستان کی حکومت اور افواج کیخلاف لشکر بننے پر کہیں اسے پچھتانا نہ پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر زرداری نے اعلان کیاکہ اٹھارہ اکتوبر سے پی پی کی احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایف سی ایریا میں ایک پاگل کتا ان سے پکڑا نہیں جاتا اور اس کام کے لئے رینجرز کی مدد لی گئی اور ایسی صوبائی حکومت مولانا فضل الرحمن کے مارچ کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کی بات کررہی ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ وہ مولانا کو صرف ڈیزل اور حلوہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مائی کلین کراچی مہم صرف ایک ڈرامہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اکیس اکتوبر کے بعد سے کراچی کیمختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور پھر عوام کو یہ بتایا جائے گا کہ صفائی مہم میں کیاکام کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی ریاست کے اندر ریاست نہیں بنانے دیں گے ،مولانانے کشمیر کمیٹی کے نام پر ڈیزل وحلوہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں