گورنر سندھ عمران اسماعیل سے شوکت حسین ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ کی گورنر ہائوس میں ملاقات

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے شوکت حسین ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)کوئٹہ کی سربراہی میں اٹھائیسویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں زیر تربیت افسران نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کورس کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کہا کہ صوبہ باالخصوص شہر میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ بیشتر اپنے آخری مراحل میں ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ملک کے حالات بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ہمیں اب ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم فیصلے کرنے پڑیں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان پچھلے بیس سال سے ایک پرائی جنگ لڑ رہا تھا جس میں ہزاروں قیمتی جانیں اور سینکڑوں بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گذر رہا ہے، ہماری معاشی ٹیم پاکستان کا کیس پیرس میں لڑ رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس لیے وفاق کی توجہ کراچی پر مرکوز ہے۔ کراچی کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے وفاقی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔ رواں سال پاکستان کی سیاحتی مقامات پر غیر ملکی کی ایک بڑی تعداد کا آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی بہترین صورتحال ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں