گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،کمشنر کراچی

ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں،118گراں فروشی کے خلاف مقدمات درج،432500روپے جرمانہ عائد

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹر کمشنر کراچی آفس وسیم الدین نے شہر میں بڑھتے ہوئے اشیاء نرخ کے سلسلے میں ضلع سائوتھ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر دودھ، مرغی،بیکری،فروٹ، سبزیوں،گوشت ،آٹے کی ملوں اور عام خوردو نوش اشیاء کی قیمیتوں کا جائزہ لیا اور زائد نرخ وصول کرنے پر 25 ستمبر سے 15 اکتوبر تک تقریباً118گراں فروشی کے کیسز درج کئے اور 432500روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنر و دیگر فیلڈ افسران کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنی اپنی انتظامی و علاقائی حدود میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کریں اور زائد نرخ کو نظر میں رکھ کر قانونی کارروائی بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں