م*پیپلز پارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر کو مزارقائد پر جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،سعید غنی
Iبلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کو کم سے کم پریشانی کاسامنا کرنا پڑے اس کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے ;جلسہ گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے کھلا رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی کے جانثاراں جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کے لئے موجود رہیں گے
بدھ 16 اکتوبر 2019 23:35
(جاری ہے)
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، سردار خان، محمد آصف خان، اقبال ساندھ، راشد خاصخیلی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، ٹریفک پولیس، انٹیلی جنس کے افسران اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور بعد ازاں جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا دن کسی سانحہ سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہمارے 165 سے زائد جانثاران بینظیر نے اپنی قائد کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دیا جبکہ 500 زائد جیالے اس سانحہ میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہدائ کی قربانی کو کسی صورت رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور ان کی جمہوریت کے لئے خون کا جو نذرانہ پیش کیا ان کو ہمیشہ سنہری لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2019 کو ان شہدائ کی یاد اور ملک میں جاری مہنگائی، بیروزگاری، عوام دشمن معاشی پالیسیوں اور موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کی جانب سے تاجروں اور صنعتکاروں پر عائد ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی ہوگا۔ سعید غنی نے کہا کہ جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاریوں سمیت تمام اقدامات کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس، امن و امان کی بحالی کے دیگر اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں، ٹریفک پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ عملداروں نے شرکت کی اور جلسہ کی سیکورٹی اور روٹ سمیت دیگر پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ہماری حتیٰ المکان کوشش ہے کہ ٹریفک کی روانی کو کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے اور جلسہ گاہ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں آنے والے تمام اضلاع کے جلوسوں اور شرکائ کے لئے روٹ مختص کردئیے گئے ہیں جبکہ پارکنگ، میڈیا سمیت دیگر کے حوالے سے بھی تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی خطاب میں وہ عوامی رابطہ مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ساتھ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔#متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک