ض*کراچی ،کشمیر کا مسئلہ وقتی نہیں مستقل توجہ کا حامل ہے،سیاسی و سماجی رہنما

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) کشمیر کمیٹی ضلع جنوبی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ وقتی نہیں مستقل توجہ کا حامل ہے۔ حکومت سفارتی سطح پر کوششیں مزید تیز کریں۔ عالمی برادری کو ساتھ ملاکر انڈیا پر بھرپور دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہارصدر کے مقامی ہوٹل میں کشمیر کمیٹی کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، آل سٹی تاجر اتحاد کراچی کے صدر حماد پونا والا، کشمیر کمیٹی اولڈ سٹی ایریا کے صدر محمد حسن خان، جوڑیا بازار کے صدر محمد شفقت، مہدی اسحاق، شیر خان، میر اعظم و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشمیر کمیٹی ضلع جنوبی کے تمام عہدیداروں اور ارکان نے حلف اٹھایا اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی تحریک مزید تیز کرنے کا اقرار کیا۔

اعلامیے کے مطابق نعیم میو ٴ کشمیر کمیٹی ضلع جنوبی کے صدر مقرر کیے گئے۔ دیگر عہدیداروں میں محمد ہارون نائب صدر، محمد حسن خان اولڈ سٹی ایریا، محمد شفقت جوڑیا بازار، سلمان نواب یو سی 31، شیر خان یو سی 28،شیر اعظم یو سی 10 ،محمد ولید یو سی 16 ، محمد اشرف یو سی 17، احمد اقبال یو سی 18 اوراقبال میمن یو سی 20 کے صدر مقرر کیے گئے۔ کشمیر کمیٹی کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ کشمیر کے لیے ہر سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

کشمیر میں مظالم روکنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ستر روز سے کشمیری گھروں میںمحصور ہیں۔ انسانی حقوق کے نام لیوا بھی خاموش ہیں۔ کشمیر کمیٹی ہر سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے کردار ادا رکرے گی۔ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی اپنے مسائل کے حل کریں گے۔ آل سٹی تاجر اتحاد کراچی کے صدر حماد پونا والا نے کہا کہ کشمیریوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

تحریک آزادی کو بھرپور طریقے سے ہر سطح پر منظم کرنے ضرورت ہے۔ حکومت سفارتی کوششیں مزید تیز کریں۔ عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کمیٹی اولڈ سٹی ایریا کے صدر محمد حسن خان نے کہا کہ تحریک پاکستان کی طرز پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے کشمیر کی آزادی ضروری ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خاتمے تک تحریک آزادی کشمیر جاری رکھیں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں