چیئر مین بلاول بھٹو (کل) مزار قائد پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، کارکنان کی جلسہ عام کیلئے زبردست تیاریاں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

چیئر مین بلاول بھٹو (کل) مزار قائد پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، کارکنان کی جلسہ عام کیلئے زبردست تیاریاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار قائم خانی اور نائب صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری آج مزار قائد کراچی پر تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،جلسے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش ہے پی پی پی کے تحت آج کا جلسہ عام تاریخ رقم کرے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریاز کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور سٹی ایریا PS-120/92کے صدر وعبدالرحمن وحید باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا پیپلز پارٹی کراچی کے مرکزی رہنمائوں نے کہاکہ مزار قائد پر جلسہ عام ظالم نیازی حکومت کے کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا رہنمائوں نے زندہ دلان کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسہ عام شرکت کریں اور نااہل نیازی حکومت کی عوام دشمن اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنمائوں نے کہاکہ مزار قائد جلسہ عام میں شرکت کے لئے ضلع کورنگی کی تمام سٹی ایریاز سے قافلے شرکت کرینگے سٹی ایریاز کی جانب سے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مزار قائد کے جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں