سندھ کے پولیس افسران فنڈز میں خردبرد کرتے ہیں، آئی جی سندھ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) آئی جی سندھ کلیم امام نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں تعینات پولیس افسران فنڈز میں خردبرد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی جی سندھ کلیم امام کی زیرصدارت اعلی پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ نے کہاکہ جب عہدہ سنبھالا تو آئی جی سندھ جاچکے تھے اور مجھے بہت سے چیلنجز درپیش تھے، تاہم ایک بہترین حکمت عملی اور مثبت سوچ کے ساتھ چلے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو تقریبا ختم کردیا۔

آئی جی سندھ نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران تعیناتی کے بعد اپنا کاروبار چلاتے ہیں اور کچھ افسران تو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، سندھ بھر میں تعینات افسران فنڈز میں خردبرد بھی کرتے ہیں، کچھ افسران کو کام کا کہو تو ٹائم پاس کرتے ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ایڈیشنل آئی جی اور 5 ایس ایس پیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں