معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار اور غریب مہنگائی سے پریشان خودکشیاں کررہے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

موجودہ حالات میں ملک دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا،پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی ومذہبی جماعت کا آئینی حق ہے مگر ملکی حالات کو بھی مد نظر رکھا جائے -حکومت تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرئے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار اور غریب مہنگائی سے پریشان خودکشیاں کررہے ہیں ،بھارت پاکستان کی طرف جارحیت کرنے اور ملک میں دہشتگردی کی سازشوں میں مشغول ہے ،موجودہ حالات میں ملک دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا،پر امن احتجاج کرنا ہر سیاسی ومذہبی جماعت کا آئینی حق ہے مگر ملکی حالات کو بھی مد نظر رکھا جائے،حکومت تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرئے ،غریبوں کو روزگار فراہم اور ریلیف دینے کیلئے صرف دعوئوں سے کام نہیں چلایا جائے ،عوامی مسائل حل نہ کرکے حکومت خود اپنے پیروں پر کھلاڑی مار رہی ہے ،مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور روپے کی قدر کو مستحکم بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،روپے کی قدر میں استحکام نہیں آنا ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ،حکومت بتائے لٹیروں کو جیل میں ڈال دیا گیا اب معاشی استحکام اور ملک کی لوٹی گئی دولت واپس کب آئے گی ،کرپشن کے خلاف بلا تفریق احتساب کے حامی ہیں ،کرپشن کے خاتمے کے لئے احتساب کے عمل کو غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی نہیں بنایا گیا تو مزید کرپشن میں اضافہ ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عمومی رائے ہے کہ حکومت عوام کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے مگر اپوزیشن بھی عوامی مسائل حل کرانے اور سیاسی نظام کو چلانے میں غیر سنجیدہ دیکھائی دیتی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ڈئیلاگ اور رابطوں کو تیز کرئے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متفقہ مشاورت اور حتمی فیصلے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں